Loading
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے سان فرانسسکو میں واقع ایک نئی سائنسی کمپنی، پریونٹیو کے ماہرین خفیہ طریقے سے بذریعہ جین ایڈیٹنگ ایسا ’’ڈیزائنر بے بی ‘‘تخلیق کرنے کو تحقیق وتجربات کر رہے جو نہ صرف تمام بیماریوں اور پیدائشی نقائص سے پاک ہو گا بلکہ ذہانت کا اعلی معیاربھی رکھے گا۔
گویا جین ایڈیٹنگ کی مدد سے اس کی سبھی ناقص جین نکال دئیے جائیں گے، مگر ایسی تحقیق امریکہ میں غیر قانونی ہے اسی لیے چوری چھپے کی جا رہی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی، اوپن آئی کی سربراہ، سام آلتمان اور کرپٹوکرنسی ایکسچینج، کوائن بیس کے شریک بانی، برائن آرمسٹرانگ نے پریونٹیو میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے
۔یہ خبر شائع ہونے پر امریکی دانشوروں کے مابین ٰ اخلاقیات، حفاظت (سیفٹی) اور ڈیزائنر بچوں سے وابستہ خطرات کے سلسلے میں بحث چھڑ گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل