Loading
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لاکھوں انکم ٹیکس گوشواروں کا بتدریج آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق شارٹ فائلر، کم ٹیکس دینے اور اصل آمدنی چھپانے والوں کا ڈیسک آڈٹ کے ذریعے سراغ لگایا جائے گا۔ ڈیسک آڈٹ میں جن ٹیکس دہندگان کی نشاندہی ہوگی انکا فیزیکلی آڈٹ کیا جائے گا۔
خفیہ آمدن یا غلط گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، پہلے مرحلے میں 7 سے 10لاکھ گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ ہوگا۔ تنخواہ دار اور کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے گوشوارے بھی شامل ہیں۔
ایف بی آر گوشواروں میں غلط بیانی اور چھپائی گئی آمدن کی نشاندہی کرے گا جبکہ بڑے سرمایہ دار، سی ای اوز اور افسران کے گوشوارے بھی زد میں آئیں گے۔
ٹیکس گوشواروں کا ڈیسک آڈٹ و تجزیہ اے آئی سمیت جدید ڈیٹا اینالیسس سسٹم سے کیا جائے گا، گوشوارے غلط ثابت ہونے پر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی ہوگی۔ گزشتہ سال کے مقابلے 25 فیصد کم ٹیکس دینے والے پکڑ میں آئیں گے۔
ایف بی آر نے سال 2025 کے آڈٹ پلان کی منظوری دے دی ہے، 30 نومبر تک ٹیکس گوشواروں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل