Sunday, July 20, 2025
 

یاسر نواز نے ساحر لودھی کو وائرل ویڈیوز پر ٹرول کردیا

 



اداکار یاسر نواز نے ساتھی اداکار اور میزبان ساحر لودھی کو ان کی وائرل ویڈیوز پر مزاحیہ انداز میں ٹرول کردیا۔  ان دنوں سوشل میڈیا پر میزبان و اداکار ساحر لودھی کی پاپرازی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جو ان کے اپنے انسٹاگرام پر اپ لوڈ ہورہی ہیں۔ ان ویڈیوز پر ساحر لودھی کو شدید ٹرلنگ کا سامنا ہے کیونکہ ویڈیوز میں وہ ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے انہیں معلوم نہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو بنانے آرہا ہے جبکہ کمیرہ مین بھی ان کا اپنا ہے اور پوسٹنگ بھی ان ہی کے پیج پر ہورہی ہے۔          View this post on Instagram                       A post shared by Sahir Lodhi (@sahir_lodhi) جہاں سوشل میڈیا صارفین ساحر لودھی کی ان ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں وہیں ساتھی اداکار یاسر نواز نے بھی ان کی ممکری کر کے مزاحیہ انداز میں انہیں ٹرول کیا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Sahir Lodhi (@sahir_lodhi) اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک کیمرہ یاسر کی اہلیہ ندا موجود ہیں جو ویڈیو بنا رہی ہیں جبکہ یاسر نواز ساحر لودھی کی نقل اُتار رہے ہیں اور انکی طرح ظاہر کر رہے ہیں جیسے کوئی اچانک ان کی ویڈیو بنانے آگیا ہے اور وہ بےخبر تھے۔  https://www.facebook.com/reel/1774043336866173 یاسر نواز کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین بھی بھرپور تبصرے کررہے ہیں۔  ایک صارف نے لکھا کہ ’ساحر بھائی بھارت میں ایک شخص ہے شاہ رُخ خان وہ آپ کو کاپی کر رہا ہے‘۔ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ساحر لودھی کو ہر طرف کیمرہ مین گھیرنے آجاتے ہیں کوئی انہیں بچائے‘۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل