Loading
امریکی کمپنی آسٹرونومر Astronomer کے سی ای او اینڈی بائرن کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر وہ ایچ آر کی سربراہ کے ساتھ معاشقہ لڑاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ کنسرٹ کا یہ منظر انٹرنیٹ پر فوراً وائرل ہوگیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر میمز کی بھرمار کردی۔ Couple caught on kiss cam at Coldplay concert dodges out of sight as Chris Martin wonders if they’re ‘having an affair’ https://t.co/JNqFmDCJus pic.twitter.com/DtPsFJp0lj — New York Post (@nypost) July 17, 2025 امریکی کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن کا کنسرٹ میں HR کی سربراہ کے ساتھ اسکرین پر آنے کا منظر وائرل ہونے کے بعد کمپنی کے سابق ملازمین خوشیاں منانے لگے۔ سابق ملازمین کے مطابق اینڈی بائرن کے ’’زہریلے‘‘ اور ’’جارحانہ‘‘ رویے کے باعث ان کے اس طرح بے نقاب ہونے پر سب ہنس رہے ہیں اور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اینڈی بائرن کولڈ پلے کے کنسرٹ میں اپنی HR چیف کے ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھے گئے۔ یہ منظر دیکھ کر سابق ملازمین کے واٹس ایپ گروپس اور چیٹ چینلز پر قہقہوں کا طوفان آگیا۔ ایک سابق ملازم نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ’’سابق ملازمین کے میسج گروپس میں سب ہنس رہے ہیں اور اس بات کا خوب مزہ لے رہے ہیں کہ وہ بے نقاب ہوا۔‘‘ اینڈی بائرن کون ہیں؟ اینڈی بائرن امریکا کی Astronomer نامی ڈیٹا کمپنی کے سی ای او ہیں۔ یہ کمپنی ڈیٹا انجینئرنگ کے شعبے میں Apache Airflow جیسے اوپن سورس ٹولز کے استعمال کو آسان بنانے کےلیے مشہور ہے۔ اینڈی بائرن نے کمپنی کی توسیع اور سرمایہ کاری میں نمایاں کردار ادا کیا، لیکن اب ان کی ذاتی زندگی اور ان کے رویے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اینڈی کو ’زہریلا‘ کیوں کہا جارہا ہے؟ نیویارک پوسٹ کے مطابق اینڈی بائرن پر کمپنی کے اندر ’’جارحانہ‘‘ اور ’’زہریلا‘‘ ماحول پیدا کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے رویے کے باعث کئی ملازمین نوکری چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور اب انہی سابق ملازمین کے گروپس میں اس وائرل ویڈیو پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ کنسرٹ میں کیا ہوا؟ کولڈ پلے کے حالیہ کنسرٹ میں اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر اینڈی بائرن اپنی کمپنی کی HR چیف کے ساتھ نظر آئے، جس کے بعد اس ویڈیو نے کمپنی کے حلقوں میں ہنگامہ برپا کردیا۔ چونکہ اینڈی بائرن شادی شدہ ہیں، اس لیے ان کا ایچ آر کی سربراہ کے ساتھ کنسرٹ میں اس طرح دیکھے جانا کمپنی میں اور باہر دونوں جگہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔ اینڈی بائرن اور Astronomer کےلیے یہ اسکینڈل کیا معنی رکھتا ہے؟ امریکا میں کارپوریٹ کلچر میں ایسے واقعات اکثر کمپنیوں کے ماحول اور ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔ Astronomer جیسے اسٹارٹ اپ کے لیے جہاں سرمایہ کاروں اور مارکیٹ میں اعتماد برقرار رکھنا ضروری ہے، وہاں سی ای او کا اس طرح کے اسکینڈل میں آنا کمپنی کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ فی الحال انٹرنیٹ پر ہر طرف اس وائرل ویڈیو کی دھوم ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کی میمز بنائی جارہی ہیں۔ اب تک اینڈی بائرن اور ان کی فیملی کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن اینڈی کی طرف سے ایک جعلی معذرت نامہ بھی وائرل ہوچکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل