Loading
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے حالیہ تنازع اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد پاکستان چھوڑ دیا ہے اور عارضی طور پر وی لاگنگ سے وقفے کا اعلان کیا ہے۔ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مواد میں مبینہ طور پر اسلامی شخصیات کی توہین کی ہے، جس پر لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ رجب بٹ نے اپنی موجودہ لوکیشن ظاہر نہیں کی، تاہم حالیہ ٹک ٹاک لائیو سیشن میں انہوں نے دبئی اور پاکستان کے وقت کا ذکر کر کے بیرون ملک موجودگی کا اشارہ دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ویلاگنگ چھوڑ دی ہے لیکن وہ ٹک ٹاک پر لائیو آتے رہیں گے۔ اپنے لائیو سیشن میں رجب بٹ نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کی اجازت کے بغیر کوئی نیا وی لاگ اپ لوڈ نہیں کریں گے۔ ان کے بقول، اُن کی والدہ موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں اور انہوں نے بیٹے کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے انہیں خود ایئرپورٹ چھوڑنے آئیں۔ View this post on Instagram A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan) رجب بٹ نے کہا کہ وہ وی لاگنگ کو خیرباد نہیں کہہ رہے، لیکن فی الحال حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وضاحت کے لیے ویڈیوز ریکارڈ کر چکے ہیں، جنہیں وہ مناسب وقت پر جاری کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل