Loading
بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اچانک چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوگئے جس کے بعد اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندال نے بتایا کہ پہلے گھر پر ڈاکٹر سے مشورے کے بعد انہیں دوا دی گئی تھی لیکن حالت میں بہتری نہ آنے پر رات ایک بجے ایمرجنسی میں اسپتال لے کر گئے۔
View this post on Instagram
للت بندال نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ گووندا اس وقت ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی ہیں اور ان مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔
اداکار کے اہلخانہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گووندا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب گووندا نے چند روز قبل ہی بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج معروف اداکار دھرمیندر کی عیادت کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل