Wednesday, November 12, 2025
 

اداکار عثمان مختار کے بڑھتے ہوئے وزن نے آن لائن بحث چھیڑ دی

 



پاکستانی اداکار عثمان مختار ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ حال ہی میں دوست کی شادی میں ان کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ان کے وزن میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ عثمان مختار نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر اور فلم میکنگ سے کیا، تاہم وہ ڈرامہ "عنا" سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں صباط، صنفِ آہن، ہم کہاں کے سچے تھے اور جفا شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ ڈرامہ پمال میں رضا کے کردار کے باعث تعریفیں سمیٹ رہے ہیں۔ ڈرامہ عنا کے ٹائم پر ان کی پرکشش شخصیت اور وجاہت کے باعث مداحوں نے انہیں فواد خان سے بھی تشبیہ دی تھی، تاہم اداکار خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ان کا وزن وقتاً فوقتاً بڑھتا گھٹتا رہتا ہے اور وہ ایک کھانے کی خرابی (ایٹنگ ڈس آرڈر) کا بھی شکار رہ چکے ہیں۔ دوست کی شادی میں عثمان مختار نے سیاہ کرتا شلوار اور خوبصورت شال پہنی، تاہم مداحوں کی نظر ان کے بڑھے ہوئے وزن اور سست ڈانس پر جا ٹھہری۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز کے بعد بحث چھڑ گئی جہاں کئی صارفین نے ان کے وزن پر تنقید کی۔         View this post on Instagram                       ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کیا اور لکھا کہ عثمان مختار تو حاملہ لگ رہے ہیں، ایک اور نے لکھا اگر چہرہ ہٹا دیں تو بہت بدصورت لگیں گے،  کچھ مداحوں نے مشورہ دیا کہ اداکار کو جلد از جلد اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔ ایک صارف نے کہا کہ وہ حرکت بھی نہیں کر سکتے پھر کیا ایسی مجبوری تھی رہنے دیتے جبکہ کسی نے لکھا کہ وہ عدنان سمیع کی طرح نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس تنقید کے باوجود کچھ مداحوں نے اداکار کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزن میں کمی بیشی سے ان کی اداکاری پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل