Sunday, July 20, 2025
 

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لیبیا کی فوج کے سربراہ کی ملاقات

 



فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے لیبیا کی فوج کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیبیاکی  افواج کے کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) سے ملاقات کی۔ اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال، سکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دفاعی صنعت میں اشتراک اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیاگیا۔ آرمی چیف سے لیبیائی فوج کے سربراہ کی  ملاقات میں  موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جی ایچ کیو آمد پر یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پھولوں کی چادر چڑھائی۔  اس موقع پر پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ یہ دورہ پاکستان اور لیبیا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کا مظہر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل