Monday, September 09, 2024
 

اسلام آباد میں شاپنگ پلاسٹک بیگز کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

 



 اسلام آباد: ڈپٹی کمشنرر اسلام آباد نے آلودگی کا باعث بننے والے  شاپنگ پلاسٹک بیگز کا استعمال روکنے کے لیے بڑے کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔

اس کریک ڈاون کے لیے ڈی سی اسلام آباد نے 8 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ یہ ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کاروائیاں کریں گی اور ان ٹیموں کی نگرانی اسلام آباد کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز نے بتایا کہ شہر میں پولی تھین بیگز کا استعمال روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، پلاسٹک بیگز کا استعمال ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث ہے۔

اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ پلاسٹک بیگز کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل