Monday, September 09, 2024
 

کراچی میں کل رات سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شماری جاری

 



  کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

منگل کو بھی شہرمیں درمیانی اورکہیں کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، 12 اگست سے ایک نیا مون سون سسٹم شہر میں بارشوں کا سبب بن سکتا ہے، پیرکوشہرکا مطلع جذوی ابرآلود اورصاف ریکارڈ ہوا جس کے دوران دوپہرکے وقت شہرمیں دھوپ نکلی، پیرکوکراچی کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.1ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 69فیصد ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اتوارکی رات سے پیر کی صبح 8بجے تک سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 77 ملی میٹرریکارڈہوئی،سرجانی ٹاون میں 72،قائدآباد میں61،ملیرہالٹ 54،میٹ آفس پر49،جناح ٹرمینل،اورنگی ٹاون میں 42،یونیورسٹی روڈ40،فیصل بیس37،گلشن حدید35،نارتھ کراچی34،ابراہیم حیدری13،گلشن معمار12، کیماڑی07، مسروربیس05، کورنگی04، صدراورڈی ایچ اے میں 02ملی میٹربارش ہوئی،

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیرکو جاری کردہ مون سون الرٹ کے مطابق طاقتورمون سون ہواوں کا سلسلہ بحیرہ عرب اورخلیج بنگال سے سندھ پراثراندازہورہا ہے،کراچی میں آج وقفے وقفے سے درمیانی شدت جبکہ کراچی کے کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے، بدھ کو کراچی میں ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان رہے گا، آج مزید دیہی سندھ کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق حالیہ مون سون سسٹم کے نتیجے میں شہرکے 80 سے 90 فیصد علاقوں میں اچھے اسپیل ہوئے، اب زیادہ شدید بارشوں کا امکان نہیں ہے تاہم ہلکی ودرمیان شدت اوربالخصوص رات کے وقت کہیں بھی تیز پھوار ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 12 اور 13 اگست کے درمیان ایک اورمون سون سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، مذکورہ سسٹم کراچی پر کتنی شدت کی بارش کا سبب بنے گا، اس کے بارے میں زیادہ بہترپیش گوئی 10 اگست کوممکن ہوگی۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اگست کے مہینے میں بیشتروقت موسم جذوی اورمکمل ابرآلود رہتا ہے جبکہ سمندر کے نچلی سطح کی بادلوں کی وجہ سے پھواراوربونداباندی کاسلسلہ جاری رہنے کے علاوہ سمندری ہوائیں بحال رہتی ہیں اس لیے اس بات کا امکان ہے کہ اگلے 4 روزکے دوران موسم قدرے خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل