Loading
جرمنی نے ایک بار پھر افغان باشندوں کو بڑی تعداد میں واپس ان کے وطن بھیج دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ 81 افغان شہریوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کابل بھیج دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وہ افغان نژاد شہری تھے جو طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد جرمنی پناہ لینے آئے تھے لیکن قانونی مسائل پیدا کر رہے تھے۔ وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا کہ اس عمل میں قطر نے مدد فراہم کی اور حکومت مستقبل میں مزید افغان شہریوں کی واپسی کا ارادہ رکھتی ہے۔ جرمنی میں افغان نژاد شہری چند غیر قانونی کاموں اور دہشت گرد حملوں میں ملوث قرار پائے تھے جس کے باعث تمام افغان تارکین وطنوں کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ یاد رہے کہ جرمنی کے نئے چانسلر فریڈرک مرز نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران اپنی انتخابی مہم میں سخت امیگریشن پالیسیوں کو مرکزی نکتہ بنایا تھا۔ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان کی حکومت سنبھالنے کے بعد سے یہ دوسرا موقع ہے جب جرمنی نے افغان شہریوں کو واپس بھیجا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل