Wednesday, November 12, 2025
 

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور مفتی اعظم کی عوام سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل

 



سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے سعودی عوام سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کردی۔ سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں بارش کی کمی کے باعث 13 نومبر کو ملک بھر میں نماز استسقا کی ادائیگی کی اپیل کی گئی ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ شہریوں کو توبہ و استغفار کی تاکید کریں، سعودی عوام اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جائیں، ملازمین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کریں اور عوام سے خیرات اور ان کی مدد بھی کریں۔ مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے کہا کہ سعودی عوام 13 نومبر کو عام لباس میں نماز استسقا ادا کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل