Loading
ریاض: سعودی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی تاکہ طبی خدمات کو زیادہ تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔
سعودی وزیرِ صحت فہد الجلاجل کے مطابق، ماضی میں روایتی گاڑیوں کے ذریعے میڈیکل سیمپلز یا دوائیں ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے میں ڈیڑھ سے تین گھنٹے لگتے تھے، تاہم اب ڈرون کے استعمال سے یہ وقت صرف پانچ سے دس منٹ رہ جائے گا۔
وزیرِ صحت نے مزید بتایا کہ تمام عازمینِ حج کے لیے گردن توڑ بخار (میننجائٹس) کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ صحت کی ہدایات کا مقصد عازمین کی صحت کا تحفظ اور متعدی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ بعض ممالک کے لیے مخصوص ویکسینز لازمی ہیں، تاہم ہر حاجی کے لیے گردن توڑ بخار کے خلاف حفاظتی ٹیکہ ضروری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل