Saturday, July 19, 2025
 

بھارت کیلئے فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رہے گی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نوٹم جاری

 



پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی توسیع کردی اور نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ تک توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔ نوٹم کے مطابق بھارتی ائیرلائنز کے لیے 23 اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی، جو 23 اپریل کو بند کردی گئی تھی۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز کے لیے بند کردی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی ہوئی تاہم فضائی حدود کی بندش تاحال برقرار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل