Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم الحاق کشمیرکے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 10 لاکھ بھارتی فوج کی درندگی اور سفاکیت کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام ہے اور آج کشمیریوں کی تیسری نسل بھی اپنے حق خوداردیت کے حصول کے لیے اپنے آباو اجداد کی طرح پرعزم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ یوم الحاق کشمیر ہر سال 19 جولائی 1947 کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سری نگر کے اجلاس کی یاد میں منایا جاتا ہے، اس دن کشمیر کے غیور عوام نے ریاست جموں و کشمیر کی پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی جو داستان 1947 میں شروع ہوئی تھی وہ آج بھی نہ صرف جار ی و ساری ہے بلکہ 10 لاکھ بھارتی فوج کی درندگی اور سفاکیت کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں اضافہ ہو اہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کشمیریوں کی تیسری نسل بھی اپنے حق خوداردیت کے حصول کے لیے اپنے آباو اجداد کی طرح پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہائیوں پر محیط غیور کشمیریوں کی غیر قانونی تسلط کے خلاف جدوجہد ان کی جذبہ حب الوطنی اور آزادی کے لیے سچی طلب کی غمازی کرتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل ہی کشمیریوں کے حقوق اور خطے میں امن کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل