Saturday, July 19, 2025
 

کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کی شہری کے ہاتھوں ہلاکت، فوٹیج منظر عام پر آگئی

 



عزیز آباد میں واقع ایک ہوٹل پر ہونے والی لوٹ مار کی کوشش کے دوران شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں واقعے کی مکمل تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ عزیز آباد کے ایک مصروف علاقے میں پیش آیا جہاں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو، جو شلوار قمیض میں ملبوس تھے، ایک ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے پہنچے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس اور کمر پر بیگ لٹکائے ملزم نے ہوٹل پر بیٹھے نوجوانوں سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران ایک نوجوان نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ نکالا اور ملزمان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے ساتھی فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دیگر ملزمان کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل