Loading
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ضلع لکی مروت کی ذیلی جیل میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن نے لکی مروت کی سب جیل میں غیر قانونی بھرتیوں کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے انکوائری ہیں۔ انکوائری میں میں غیر قانونی بھرتی کے الزامات درست ثابت ہوئے، دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ سب جیل لکی مروت میں اکاؤنٹنٹ کی ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی گئیں۔ اینٹی کرپشن حکام نے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔ درج شدہ ایف آئی آر میں اکاؤنٹنٹ لطیف اللہ اور قابل جان کو نامزد کیا گیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لطیف اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل