Saturday, July 19, 2025
 

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ماہرین کا کراچی سے روہڑی ریلوے لائن کا معائنہ

 



ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے ماہرین نے کراچی سے روہڑی تک ریلوے لائن کا معائنہ کیا جو ایم ایل ون پیکیج کا حصہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف ٹرانسپورٹ پلانر نے ریلوے افسران کے ہمراہ 480 کلومیٹر ٹریک کی انسپکشن کی، ماہرین چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز، اے جی ایم انفرا اسٹرکچر اور  چینی ماہرین سے بھی ملاقات کریں گے۔ اے ڈی بی کے فیکٹ فائنڈنگ اسپیشلسٹ مین لائن ون پراجیکٹ کی تیاری کے حوالے سے رپورٹ مرتب کریں گے اور رپورٹ پر منصوبے کی فائنانسنگ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ کراچی تا روہڑی ٹریک اپ گریڈیشن ایم ایل ون کے پہلے پیکج کا حصہ ہے، ٹریک کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف ریکو ڈک تک رسائی آسان ہو گی بلکہ تھر کول کی ترسیل بھی بلا تعطل اور تیز ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل