Loading
سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایکسپریس نیو کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اداکار عاصم بخاری کے پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا کم کر دیا تھا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے یونٹ (ICU) میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے مزید بتایا کہ اداکار عاصم بخاری کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور دل کی دھڑکن غیر معمولی ہوگئی تھی۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی نگہداشت کر رہی ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کی حالت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے۔ تاہم ابھی بھی انہیں مکمل نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ عاصم بخاری کا شمار سینئر ترین فنکاروں میں ہوتا ہے اور وہ کئی دہائیوں سے کامیابی کے ساتھ اسٹیج، ٹی وی اور فلم میں جلوہ گر نظر آ رہے ہیں۔ ان کی اچانک طبعیت خراب ہونے کی خبر پر شوبز حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ساتھی فنکاروں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ ان کے اہل خانہ نے عوام اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل