Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ جمعہ کی صبح سے ہی کراچی کے متعدد علاقوں میں بادل چھائے رہے، جبکہ رات گئے وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی بارش نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی۔ گلستانِ جوہر، اسکیم 33، شاہ فیصل کالونی، ماڈل کالونی، ائیرپورٹ اور ملیر کینٹ سمیت کئی علاقوں میں بوندا باندی اور بارش کا سلسلہ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ طارق روڈ، بہادر آباد، اسٹیڈیم روڈ، بلوچ کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باعث موسم مزید خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل