Sunday, July 20, 2025
 

ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر انڈر 16 والی بال ٹیم کیلئے نقد انعام کا اعلان

 



پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر انڈر 16 والی بال ٹیم کو 82 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق انڈر16والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تاریخی فتح پر6 لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا۔ پی ایس بی کیش ایوارڈ پالیسی 2024 کے تحت براعظمی ٹیم ایونٹس کے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی کو انفرادی انعام کو 30 فیصد دیا جاتا ہے۔ اس پالیسی کے تحت 12 رکنی اسکواڈ کے لیے یہ مجموعی طور پر 72 لاکھ کیش ایوارڈز دیئے جائیں گے،  یہ پالیسی کوچنگ اسٹاف کے لیے ٹیم ایوارڈ کا 50 فیصد مختص کرتی ہے، اس پالیسی کے تحت کوچ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ایشین چیمپئن شپ جیتنے پر انڈر 16 والی بال ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو 82 لاکھ روپے کے کیش ایوارڈ آئندہ چند روز میں دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے  سنسنی خیز فائنل میں ایران کو 2-3 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی،  پاکستان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہا۔ کیش ایوارڈز مختلف عمر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پالیسی کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کیش ایوارڈز ان کھلاڑیوں اور کوچز کو دی جائیں گی جن کے نام ٹورنامنٹ کی آفیشل فہرست میں شامل ہیں، کیش ایوارڈز کے حصول کے لئے ضروری دستاویزات مکمل ہونی چاہئیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل