Loading
اپوزیشن لیڈر کے پی ڈاکٹر عباد نے کہا ہے کہ ایک بار پھر سیاسی نابالغیت کا کام کیا ہے، اسمبلی میں آئینی کام نہیں کیا جا رہے ہیں غیر آئینی کام کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے کہا کہ یہ اختیار اسپیکر کے پاس ہے اس کو کسی اور کے حوالے نہ کریں، ہم ہائی کورٹ کا دروازے کھٹکھٹائیں گے، عجیب و غریب لوگ آئے ہیں یہ سیاسی نا بالغ ہیں، حکومت کہتی رہی کہ ہماری اکثریت ہے کورم کیوں پورا نہیں کیا۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے کہا کہ ہم اس صوبے سے تعلق رکھتے ہیں، جس طرح پنجاب اور وفاق متفقہ طور پر ہوئے ہیں، پانچ 6 کا فارمولا طے ہے، ہمارے معاملات اپنے طور پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کیہ حکومت اور اپوزیشن کی معاملات برقرار ہیں، تحریک انصاف عجیب پارٹی ہے ہر کوئی اپنی اپنی بات کرتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل