Loading
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کردیا۔ مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس درخواست دائر کی تھی، کے پی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندھی پر اجلاس ملتوی ہوا۔ اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے پر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف نہیں لیا گیا۔ قبل ازیں صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا خیبر پختونخوا اسمبلی کا 2 گھنٹے سے زائد وقت کی تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں کورم کی نشاندہی کر دی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کی، اجلاس شروع ہوتے ہی حکومتی رکن شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی تھی، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ ہونے سے کل ہونے والا سینیٹ کا الیکشن خطرے میں پڑ گیا تھا۔ سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کل ہوں گے، الیکشن کمیشن زرائع نے کہا کہ سینیٹ کے لیے ایوان کا مکمل ہونا لازمی ہے، الیکشن کمیشن اور پولنگ عملہ کل اسمبلی جائیں گے وہاں جا کر ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن زرائع نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہوا ہے اس پر عمل کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل