Loading
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دو فنکارائیں حمیرا اصغر اور عائشہ خان افسوسناک حالات میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں، جن کی لاشیں ان کے فلیٹس سے کئی دن بعد ملی تھیں۔ اس افسوسناک واقعے نے شوبز انڈسٹری میں مقابلے اور دباؤ کی فضا پر کئی سوالات کھڑے کر دیے، جبکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حسی اور تنہائی پر بھی بحث چھڑ گئی۔ اس صورتحال کے پیش نظر توثیق حیدر اور لیلیٰ زبیری نے اسلام آباد میں ایکٹ پاکستان کے ساتھ مل کر فنکاروں، اینکرز اور اداکاروں کو اکٹھا کیا اور دونوں مرحومہ فنکاراؤں کےلیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مرحومہ فنکاراؤں کی مغفرت اور ان کی زندگی میں کیے گئے کاموں کے لیے نیک کلمات کہے گئے۔ View this post on Instagram A post shared by Tauseeq Haider (@tauseeqhaider.th) سوشل میڈیا پر اس دعا کے اہتمام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’اللہ مرحومہ بہنوں کی مغفرت فرمائے‘‘، جبکہ دوسرے نے کہا، ’’یہ ان فنکاروں کی جانب سے بہت اچھا قدم ہے‘‘۔ ایک صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ایسی دعائیں ان کی زندگی میں بھی کرنی چاہئیں، جب وہ زندہ ہوتی ہیں‘‘۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل