Loading
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ اختر مینگل کو دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کا نام پی این آئی ایل میں ہونے کی وجہ سے دبئی جانے سے روکا گیا۔ اس حوالے سے سردار اختر مینگل کا کہنا ہے دبئی کے لیے جا رہا تھا، مجھے آف لوڈ کر دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امیگریشن اسٹاف نے آگاہ کیا میرا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ میں ہے۔ I was traveling to Dubai from Quetta was off loaded Immigration staff informed that my name has been put in provisional national identification list (PNIL) — Akhtar Mengal (@sakhtarmengal) July 20, 2025
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل