Sunday, July 20, 2025
 

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ

 



آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء نے یادگارِ شہداء کا دورہ کیا، طلبہء نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔ طلبہء کی نم آنکھوں نے عقیدت کے دیپ جلائے، وطن کے جانثاروں کو انٹرنشپ کے طلباء نے شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھول سکتے، ہم فوج سے ہیں اور فوج ہم سے ہے۔ یادگار شہداء صرف سنگ مرمر اور پتھروں سے نہیں بنائی گئی بلکہ ہمارے شہداء کے خون سے بنائی گئی ہے۔ طلباء نے آرمی میوزیم اور انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا بھی دورہ کیا۔ میوزیم میں رکھے نایاب اور تاریخی ہتھیار و آلات دیکھ کر طلباء محظوظ ہوئے۔ طلباء کی گونج تھی کہ پاک فوج عوام سے ہے اور عوام پاک فوج سے ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل