Sunday, July 20, 2025
 

آسٹرونومر سی ای او کا وائرل معاشقہ؛ کیا سمپسنز نے پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی؟

 



امریکی خلائی ڈیٹا کمپنی آسٹرونومر کے سی ای او اینڈی بائرن اور ہیومن ریسورسز کی ہیڈ کرسٹن کیبوٹ کے درمیان مبینہ معاشقے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انٹرنیٹ پر ہلچل مچ گئی ہے، اور اس بار بھی مشہور اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ کی پیش گوئیوں کی بحث دوبارہ گرم ہوگئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: امریکی کمپنی کا سی ای او اپنی ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا؛ ویڈیو وائرل یہ معاملہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب 16 جولائی 2025 کو بوسٹن میں ہونے والے کولڈ پلے کے کنسرٹ میں اینڈی اور کرسٹن کو کیمرے پر ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوتے اور قربت کے لمحات بانٹتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی، اور کنسرٹ کے مزید کلپس بھی گردش کرنے لگے، جس نے صارفین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ Couple caught on kiss cam at Coldplay concert dodges out of sight as Chris Martin wonders if they’re ‘having an affair’ https://t.co/JNqFmDCJus pic.twitter.com/DtPsFJp0lj — New York Post (@nypost) July 17, 2025   س معاملے کے منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی انٹرنیٹ پر عجیب و غریب نظریات اور دعوے سامنے آنا شروع ہوگئے۔ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ’دی سمپسنز‘ نے برسوں قبل ہی اینڈی بائرن اور کرسٹن کیبوٹ کے اسکینڈل کی پیش گوئی کر دی تھی۔ یہ افواہیں اس وقت مزید پھیلیں جب سوشل میڈیا پر سمپسنز کے دو کرداروں کی ایک تصویر وائرل ہوئی جو اینڈی اور کرسٹن کی ’کِس کیم‘ والی تصویر سے حیران کن حد تک مشابہت رکھتی تھی۔ اس تصویر میں دونوں کرداروں کے لباس اور تاثرات بھی وہی دکھائے گئے جس سے صارفین حیران رہ گئے۔ رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر سمپسنز کے سیزن 28 کی ایک قسط سے متاثر ہے جس میں ہومر اور مارج کو بیس بال میچ کے دوران ’کِس کیم‘ پر دکھایا گیا تھا۔ تاہم یہ واضح رہے کہ جو تصاویر وائرل ہوئیں، ان کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ہیں اور سمپسنز کی اصل قسط سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’کیا کوئی ایسی چیز بھی ہے جس کی پیش گوئی سمپسنز نے نہ کی ہو؟‘‘۔ ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’سمپسنز نے برسوں پہلے ہمیں کرسٹن کیبوٹ اور اینڈی بائرن کے بارے میں خبردار کر دیا تھا‘‘۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل