Loading
وزیرمملک برائے داخلہ طلال چوہدری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گردی کی کارروائیوں اور پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والا وٹس ایپ چینل بے نقاب کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہا کہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی کالعدم ٹی ٹی پی اپنا وٹس ایپ چینل چلا رہی ہے اور اپنا انتہاپسندانہ اور نفرت انگیز نظریات پھیلانے کے لیے بڑے پیمانے پر وٹس ایپ پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اپنا نفرت انگیز بیانیہ پھیلانے اور دہشت گردی کی کارروائیوں کو جواز بخشنے کے لیے ان حربوں کا استعمال کرتی ہے۔ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مذکورہ گروپس کے بارے میں زیرو ٹالرنس رکھا گیا ہے اور بین الاقوامی امن یقینی بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ وزیرمملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم عالمی برادری اور وٹس ایپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس ناسور کے خلاف لڑنے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ TTP (UN & US designated terrorist organisation) is operating its WhatsApp channels and sending Bulk WhatsApps messages to proliferate its violent / hateful ideology, to spread its harmful narratives, and for glorification of its terror activities. Pakistan has zero tolerance for… pic.twitter.com/4h3iKHE7OD — Senator Tallal Chaudry (@TallalPMLN) July 20, 2025 انہوں نے کہا کہ ان اکاؤنٹس کو بند اور خودکار انداز میں نشان دہی کے لیے ضروری الگوریتھم ترتیب دینا اور اس طرح کے اکاؤنٹس اور نمبروں کو خود بخود معطل کرنا ضروری ہے۔ طلال چوہدری نے عالمی برادری اور وٹس ایپ انتظامیہ کو اپیل کے ساتھ دہشت گردوں کے اکاؤنٹس کی تفصیل بھی دے دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل