Sunday, July 20, 2025
 

سینیٹ کی 6 سے 7 نشستیں جیت سکتے ہیں، حلف برداری کر کے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، گورنر کنڈی

 



گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کا حلف لے کر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ گورنر ہاؤس میں مخصوص نشستوں پر اراکین کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے کوئی  بھی غیر قانونی کام نہیں کیا بلکہ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرکے مخصوص نشستوں پر ممبر صوبائی اسمبلی سے خلف لیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی ائی نے کورم کی نشاندہی کرکے ایک نئی کہانی شروع کی، انکا کہنا تھا کہ اج جو انہوں نے کیا کل یہ ان کے ساتھ ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر ہم سنیٹ کے کافی سیٹ لے سکتے ہیں جس کے لیے افہام و تفہیم کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں کے ساتھ ملکر6,7 سینیٹ کی نشستیں جیت سکتے ہیں۔ گورنر کے پی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خود اے ٹی ایم کے لیے جلوس نکالا، وہ جلوس اب کہاں ہیں۔  گورنر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی حلف برداری کی تقاریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی ہیں، جس میں گنڈا پور سمیت حکومت میں موجود لوگ شریک ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل