Sunday, July 20, 2025
 

بھارت؛ اترپردیش میں 4 سالہ بچی کا ریپ، اسکول وین کا ڈرائیور گرفتار

 



بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے اندرا نگر میں اسکول کی 4 سالہ بچی کے ریپ میں مبینہ طور پر ملوث وین کا ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اندرانگر پولیس نے بتایا کہ 4 سالہ بچی کے ریپ میں ملوث ہونے کے شبہے میں نجی اسکول کی وین چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ریپ کا مقدمہ اسکول کے منیجر سندیپ کمار اور وین ڈرائیور دونوں کے خلاف 12 سال سے کم عمر لڑکی کے ریپ، نقص امن کی کوشش اور ہراسانی سمیت کئی دفعات تحت درج کیا گیا ہے۔ اندرانگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سنیل کمار تیواڑی نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی کا مالک بھی ہے، جو اسکول سے منسلک ہے۔ اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بچی کی والدہ نے اپنی شکایت میں نشان دہی کی ہے کہ اسکول انتظامیہ کو ڈرائیور کے بارے میں آگاہ  کیا تھا لیکن جواب میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ تاحال اسکول کے عملے سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار وین ڈرائیور کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل