Monday, August 11, 2025
 

 چینی دفاعی ماہر نے بھی بھارتی ائیرچیف کے دعوے کو ’مزاحیہ ڈرامہ‘ قرار دیدیا

 



بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل امر پریت سنگھ کے پانچ پاکستانی لڑاکا طیارے اور ایک بڑے ہوائی جہاز کو مار گرانے کے مضحکہ خیز دعوے کو چین کے دفاعی ماہر نے کھلے الفاظ میں مسترد کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی تھنک ٹینک چارہر انسٹیٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو پروفیسر چینگ شیزونگ نے کہا کہ بھارتی دعویٰ نہ صرف بے بنیاد ہے بلکہ عقل و منطق سے بھی عاری ہے۔ انھوں نے انڈین ایئرچیف کے دعوے کو "خود کو بہلانے والا ایک بچگانہ تماشہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ہے کہ اگر پاکستانی طیارے مار گرائے ہوتے تو تصاویر، ریڈار ڈیٹا یا ملبے کی کوئی فوٹیج ضرور موجود ہوتی۔ چینی دفاعی ماہر نے بھارتی دعوے کو "خودساختہ کامیابی کی داستان" قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت صرف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے ایسے "فکشن" گھڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہ جنگ کو تین ماہ گزر چکے ہیں مگر اب بھی کوئی تصویر، کوئی ویڈیو، کوئی ملبہ نہیں؟ یہ سنجیدہ رپورٹنگ نہیں، بلکہ ایک مزاحیہ شو لگتا ہے۔ پروفیسر چینگ نے کہا کہ بھارتی قیادت دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے حالانکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ پاکستان نے کم از کم 6 بھارتی لڑاکا طیارے تباہ کیے اور S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم بھی نشانے پر آیا۔ چینی دفاعی تجزیہ کار پروفیسر چینگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے فضائی جھڑپ کے فوری بعد نہ صرف تکنیکی رپورٹیں اور کوک پٹ ریکارڈنگز پیش کیں بلکہ عالمی میڈیا اور عسکری ماہرین نے بھی بھارتی نقصان کی تصدیق کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل