Monday, August 11, 2025
 

ٹوتھ پک کی مدد سے پکے ہوئے لوبیا کھانے کا ریکارڈ

 



سیریل گینیز ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے ساتھی یوٹیوبر جوش ہورٹن اور ان کے عملے کے ساتھ مل کر ٹوتھ پک کی مدد سے پکے ہوئے لوبیا کھانے کا چیلنج اٹھایا۔ ڈیوڈ رش، جوش ہورٹن اور عملے کے دو ممبران نے چار افراد کے ٹوتھ پک کی مدد سے تین میں منٹ میں سب سے زیادہ پکے لوبیا کھانے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔ ٹیم نے متعین کردہ وقت میں 559 لوبیا کھا کر 429 کا ریکارڈ باآسانی توڑ دیا۔ اس کوشش میں ڈیوڈ رش نے 211 لوبیا کھا کر 178 کا اپنا پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل