Tuesday, November 18, 2025
 

مقابلے کے امتحان میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپی پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری

 



سندھ ہائیکورٹ نے ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست سندھ انفارمیشن کمیشن اور سندھ پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ ایس پی ایس سی کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک کرنے کی پابند ہے، سندھ پبلک سروس کمیشن مختلف آسامیوں کے لیے امتحان لیتا ہے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پاس امیدواروں کی فہرست کمیشن کی جانب سے جاری کی جاتی ہے۔ ان پاس امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک کی جائیں۔ پتا چلے کہ امیدوار نے کتنے سوالات کے درست جواب دیئے ہیں۔ عدالت نے سندھ انفارمیشن کمیشن اور سندھ پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 5 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل