Loading
شہر قائد میں سچل پولیس نے سی ٹی ڈی اور رینجرز کے ساتھ مل کر مدینہ کالونی میں ایک بڑا سرچ آپریشن کیا۔
آپریشن کا مقصد مشکوک افراد، اشتہاری مجرموں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری تھا۔
پولیس نے آپریشن کے دوران مدینہ کالونی کے مختلف گھروں کی تلاشی لی اور مشکوک افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی۔
آپریشن میں پولیس نے مدینہ کالونی کی مقامی ہوٹلوں پر بھی چھاپے مارے جہاں بیٹھے افراد کے کرمنل ریکارڈز کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل