Friday, November 14, 2025
 

آسٹریلیا: 374 بیگ پائپرز نے انوکھے ریکارڈ پر نظریں جما لیں

 



آسٹریلیا میں ایک تقریب میں 374 بیگ پائپر نے مشہور آسٹریلوی راک بینڈ اے سی/ڈی سی کا گانا "It's a Long Way to the Top (If You Wanna Rock 'n' Roll)" بجا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں منعقد ہونے والے گریٹ میلبرن بیگ پائپ بیش میں 374 بیگ پائپ بجانے والے یہ گانا بجانے کے لیے شریک ہوئے۔ انہوں نے یہ گانا اس جگہ سے چند بلاک کے فاصلے پر بجایا جہاں 1976 میں اس گانے کی اصلی ویڈیو شوٹ ہوئی تھی۔ اریجنل میوزک ویڈیو میں شریک ہونے والے ’ریٹس آف ٹوبرک پائپ بینڈ‘ کے ممبران کیون کونلون اور لیس کینفیلڈ نے بھی ریکارڈ بنانے کی اس کوشش میں حصہ لیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2012 میں بلغاریہ میں 333 پائپرز نے اکٹھا ہوکر بنایا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل