Loading
روس میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے پہلے انسان نما روبوٹ کی افتتاحی تقریب اس وقت دلچسپ صورتِ حال اختیار کر گئی جب روبوٹ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اسٹیج پر منہ کے بل گر پڑا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب روبوٹ نے حاضرین کی جانب ہاتھ ہلانے کے لیے اپنا دایاں بازو اٹھایا، مگر حرکت کے ساتھ ہی اس کے توازن کا نظام فیل ہوگیا اور روبوٹ نیچے جا گرا۔
واقعے کے فوراً بعد اسٹیج پر موجود دو افراد نے روبوٹ کو اٹھانے میں مدد کی۔
روسی میڈیا کے مطابق روبوٹ بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی کے سی ای او ولادیمیر ویتوخن نے کہا کہ وہ اس واقعے کو ایک قیمتی تجربہ سمجھتے ہیں اور مستقبل میں اس کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ روبوٹ میں اس وقت 77 فیصد روسی ساختہ پرزے استعمال کیے گئے ہیں، جبکہ ہدف اسے بڑھا کر 93 فیصد تک لے جانا ہے۔
روبوٹ بنیادی طور پر تین انسانی افعال انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں چلنا، اشیاء اٹھانا اور انسانوں سے بات چیت کرنا شامل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل