Loading
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنی شعبے میں انقلاب اور بلوچستان کی خوشحالی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں معدنیات کی جدید بنیادوں پرپراسیسنگ کیلئے پاک چین مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔
سی پیک کے تحت چینی کمپنی گوانگ ڈونگ ہنڈر اور سانجرانی مائننگ کمپنی کے مابین معدنی ترقیاتی منصوبہ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معدنیات کی بہتر اور موثر پروسیسنگ سے پیداوار کی مقدار اور معیار دونوں میں اضافہ ہوگا جبکہ سی پیک کے ترقیاتی اہداف کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
منصوبہ کی کامیابی دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کے معدنی اور صنعتی شعبہ جات کی جانب راغب کرے گی۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے سی پیک منصوبہ بلوچستان اور ملکی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل