Loading
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بطور جج سپریم کورٹ استعفا دے دیا تھا۔ اس سلسلے میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جاکر الوداعی ملاقاتیں کی تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم کی منظوری: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کو استعفا نہ دینے کا ساتھی ججز نے مشورہ بھی دیا۔ ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں ججز (جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ) کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرتے رہے۔
بعد ازاں دونوں ججز نے ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں ملاقاتیں کرکے استعفا دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل