Friday, November 14, 2025
 

کوہستان مالیاتی اسکینڈل؛ ملزمان مزید 7 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 



کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملزمان کو مزید 7 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار 2  ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش  کیا گیا، جہاں نیب کے سینئر پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی پیش  ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج حامد مغل  نے دونوں ملزمان کو مزید  7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا ۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گل زادہ ایک نجی تعمیراتی کمپنی کا مالک  ہے۔ ملزم کے بینک اکاؤنٹ کو 251.8 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ دوسرا ملزم نواب زادہ ٹھیکیدار ہے۔ ملزم کے اکاؤنٹ میں 180 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، لہٰذا  مزید جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل