Loading
راولپنڈی میں خود کو سرکاری آفیسر ظاہر کرکے کال سینٹرز سے بھتہ وصول کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چائینیز کال سینٹر سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے والے نوسربازوں کے خلاف راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ تھانہ چکلالہ میں ٹیکسلا کی رہائشی خاتون اریبہ رباب کی مدعیت میں تھانہ چکلالہ میں درج کیا گیا۔
مدعیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چائنیز باشندے گاؤ کیزان سے شادی کی ہوئی ہے اور دونوں راولپنڈی میں چائنیز کال سینٹر میں کام کرتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل فواد احمد نامعلوم افراد کے ساتھ کال سینٹر آیا اور ڈرا دھمکا کر 20 لاکھ روپے طلب کیے۔
مدعیہ نے بتایا کہ ہم نے اپنے باس کو بتا کر 15 لاکھ روپے نقد اور 5 لاکھ روپے اکاؤنٹ میں انکو ٹرانسفر کیے۔ کچھ دن بعد فواد احمد نے کہا ان کے جاننے والے بریگیڈیر علی جان اویس انٹیلیجنس ایجنسی میں ہوتے ہیں۔ ان سے ملوا دیتا ہوں، آپ ماہانہ انکو ادائیگی کردیا کریں تو کوئی تنگ نہ کرے گا۔ 8 اپریل کو فواد احمد ہمیں ایک مقام پر لے گیا جہاں ایک شخص نے اپنا تعارف بریگیڈیئر علی جان اویس، انٹیلیجنس ایجنسی کے طور پر کرایا۔
بات چیت کے دوران انھوں نے کہا آپ 60 لاکھ دے دین آئندہ کوئی ایجینسی یا ادارہ آپ کو تنگ نہیں کرے گا تاہم بعد ازاں وہ پیسے لے کر فون بند کرکے غائب ہوگئے۔ تب ہمین یقین ہوگیا کہ نوسرباز اور فراڈ ہیں جنہوں نے دھوکہ دیکر 80 لاکھ روپے ہتھیا لیے ہیں۔
ملزمان نے بلیک میل کرکے بھتہ وصولی کی جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش شروع کردی گی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل