Loading
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے عمان کو جیت کے لیے 221 رنز کا ہدف دے دیا۔
دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔
معاذ صداقت نے 54 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 96 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سعد مسعود 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کپتان عرفان خان 44، یاسر خان 26، محمد فائق 19 اور محمد نعیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
عمان کی جانب سے شفیق جان، مظاہر رضا، جے اوڈیڈرا اور وسیم علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل