Loading
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 174ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 300روپے کی کمی سے 4لاکھ 39ہزار 762روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 829روپے کی کمی سے 3لاکھ 77ہزار 025روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 120روپے کی کمی سے 5ہزار 522روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 120روپے کی کمی سے 4ہزار 734روپے کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل