Friday, November 14, 2025
 

سلمان خان کی شاندار فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا

 



بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی شاندار فٹنس کے ایک نئے مظاہرے سے مداحوں کو حیران کردیا۔ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ زبردست لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹانگ بے حد اونچی اٹھائے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے بھائی سہیل خان اسے اپنے کندھے پر تھامے ہوئے ہیں۔ سلمان خان نے پوسٹ کے کیپشن میں مختصراً لکھا، ’’آہاا‘‘۔ 59 سالہ اداکار کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور مداحوں نے ان کی فٹنس کی تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔ شیئر کی گئی تصویر میں سلمان خان گہرے سبز رنگ کی ٹی شرٹ، نیلی جینز اور بلیک بوٹس پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       اپنی آنے والی فلم 'بیٹل آف گالوان' کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ یہ فلم جسمانی طور پر بے حد مشکل ہے جس کیلئے سخت ٹریننگ کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے میں ایک دو ہفتے میں تیار ہو جاتا تھا لیکن اس فلم کے لیے شدید رننگ، ککس، پنچنگ اور ہر طرح کی ایکشن ٹریننگ کر رہا ہوں۔ سلمان خان کے مطابق فلم کی شوٹنگ لداخ کے بلند مقامات اور برفیلے پانی میں کرنا بھی ان کے لیے سخت چیلنج ثابت ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں بگ باس 19 کی میزبانی بھی کر رہے ہیں جبکہ اپوروا لکھیا کی نئی ایکشن فلم 'بیٹل آف گالوان' کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں جو 2020 کے گالوان ویلی تصادم پر مبنی ہے اور آئندہ سال جون میں ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل