Friday, February 20, 2026
 

پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

 



  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ کو، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام مقابلے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ Pakistan to tour Bangladesh for 3️⃣-match ODI series next month ???????????????????? More details ➡️ https://t.co/8IrI3le4pn#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/8HKgkvhs6Q — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 20, 2026 یہ گزشتہ برس جولائی کے بعد پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔ جولائی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل مئی اور جون میں بنگلادیشی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز تین صفر سے اپنے نام کی تھی۔ آئندہ ون ڈے سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے کیونکہ یہ مقابلے مستقبل کے بڑے ایونٹس کی تیاری میں مددگار ثابت ہوں گے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل