Sunday, May 24, 2026
 

وائٹ ہاؤس کے باہر چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ، ٹرمپ کو ہنگامی طور پر محفوظ مقام منتقل

 



وائٹ ہاؤس کے اطراف اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب اچانک شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد امریکی سکیورٹی ادارے فوری حرکت میں آگئے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہنگامی حفاظتی اقدامات کے تحت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے دوران درجنوں گولیوں کی آوازیں سنائی دیں جبکہ ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور کون تھا اور اس کا مقصد کیا تھا۔ I was in the middle of taping on my iPhone for a social video from the White House North Lawn when we heard the shots. It sounded like dozens of gunshots. We were told to sprint to the press briefing room where we are holding now. pic.twitter.com/iqdQwh4soq — Selina Wang (@selinawangtv) May 23, 2026 فائرنگ کے فوری بعد وائٹ ہاؤس کو مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا اور اطراف میں پولیس، سیکریٹ سروس اور بھاری سکیورٹی نفری تعینات کردی گئی۔ حکام کے مطابق ایک مشتبہ شخص نے وائٹ ہاؤس کے قریب قائم چیک پوائنٹ پر موجود اہلکار پر فائرنگ کی جس پر سیکریٹ سروس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آور وائٹ ہاؤس کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ واقعے کے دوران وائٹ ہاؤس کی چھت پر اسنائپرز کو بھی تعینات دیکھا گیا جبکہ نارتھ لان میں موجود صحافیوں کو فوراً پریس بریفنگ روم منتقل کردیا گیا۔ اسی دوران ایک خاتون صحافی کی خوفزدہ حالت میں بھاگتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے صورتحال کی سنگینی کو مزید واضح کردیا۔ واقعے کے بعد امریکی دارالحکومت میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل