Sunday, May 24, 2026
 

وفاقی سول حساس ادارے اور پاک کالونی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں منشیات فروش گینگ وار کمانڈر ہلاک

 



وفاقی سول حساس ادارے اور پاک کالونی پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے ولی مشترکہ کارروائی کے دوران پرانا گولیمار میں مبینہ مقابلے کے دوران منشیات فروش گینگ وار کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔  ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران گینگ وار کے منشیات فروش عناصر اور پولیس پارٹی کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کو انتہائی مطلوب گینگ وار کمانڈر مہراج ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے دستی بم ، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ملزم پرانا گولیمار اور ملحقہ علاقوں میں گینگ وار سرگرمیوں اور منشیات فروشی کا نیٹ ورک کرنے میں ملوث تھا جس کی اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا گیا تو جرائم پیشہ عناصر نے فائرنگ شروع کر دی۔ تاہم صورتحال کے پیش نظر علاقے میں پولیس کی مزید نفری طلب کر کے علاقے کو گھیرے میں لے کر گینگ وار منشیات مافیا کے سہولت کاروں اور کارندوں کے خلاف سرچ آپریشن عمل جاری ہے۔ جبکہ مقابلے میں مارے جانے والے گینگ وار کے منشیات فروش کمانڈر کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل