Sunday, May 24, 2026
 

کراچی، گلبرگ میں پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

 



تھانہ گلبرگ کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ضلع سینٹرل پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت بلال اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے دو پستول اور متعدد زندہ راؤنڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاج مکمل ہونے کے بعد دونوں زخمی ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل