Loading
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ آئی فون صارفین کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ کون آن لائن ہے اور کون حال ہی میں ایکٹیو تھا۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو ایک ہی جگہ پر اپنے آن لائن کانٹیکٹس دکھائے گا۔
اس وقت واٹس ایپ پر کسی شخص کا آن لائن اسٹیٹس دیکھنے کے لیے ہر چیٹ الگ سے کھولنی پڑتی ہے، جہاں اوپر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سامنے والا ’آن لائن‘ ہے یا آخری بار کب ایکٹیو تھا۔
مگر اب واٹس ایپ اس جھنجھٹ کو ختم کرنے جا رہا ہے اور ایک خصوصی ’کانٹیکٹس حب‘ متعارف کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس تحت سب سے اوپر فیورٹ کانٹیکٹس دکھائی دیں گے، اس کے بعد وہ لوگ نظر آئیں گے جو اس وقت آن لائن ہوں جبکہ نیچے حال ہی میں ایکٹیو رہنے والے کانٹیکٹس کی فہرست ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا سیکشن واٹس ایپ کی سیٹنگز میں دستیاب ہوگا۔
البتہ، پرائیویسی کے موجودہ اصول برقرار رہیں گے یعنی صرف وہی صارف دوسروں کا آن لائن اسٹیٹس دیکھ سکیں گے جو اپنا اسٹیٹس بھی دوسروں کو دکھانے کی اجازت دیتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل