Sunday, May 24, 2026
 

چمن میں جعفر ایکسپریس کے قریب زوردار دھماکا، متعدد افراد زخمی

 



چمن میں جعفر ایکسپریس کے گزرتے وقت پھاٹک کے قریب زوردار دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز شہر بھر میں سنی گئی جبکہ قرب و جوار میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگی ہوئی ہے، فائر بریگئیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس ٹرین گزرتے وقت ہوا ہے۔ سول اسپتال ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ معاون خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ واقعے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں، جیسے ہی مزید تفصیلات ملیں گی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم عوام سے اپیل ہے وقوعہ جائے کے قریب جمع نہ ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل