Sunday, May 24, 2026
 

منی پور میں قابض بھارتی حکومت کی نااہلی، خانہ جنگی کی کشیدہ صورتحال برقرار 

 



منی پورمیں اندرونی خلفشار کے باعث بدامنی عروج پر ہے اور امن و امان کی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے اپنے جریدے دی انڈین ایکسپریس نے حکومتی نااہلی اور امن و امان کی ابتر صورتحال کو بے نقاب کر دیا۔ بھارتی جریدہ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق منی پور میں یرغمال افراد کا بحران گہرا ہو گیا، شاہراہیں بند ہونےسے ضروری اشیاء کی سپلائی شدید متاثرہے۔   منی پور میں14سے زائد افراد اب بھی یرغمال ہیں جبکہ قابض بھارتی فورسز6ناگا افرادکی تلاش میں بھی ناکام ہیں۔ شدید خلفشار اور مکمل بندش کے باعث منی پور میں روزمرہ کی زندگی مکمل مفلوج ہو  چکی ہے۔ کوکی کمیونٹی نے شٹرڈاؤن ہڑتال جبکہ ناگا کمیونٹی نے منی پور کی اہم شاہراہوں کو بھی بند کر رکھا ہے۔  ماہرین کے مطابق منی پور میں نسلی فسادات،قتل عام اور شاہراہوں کی بندش کے باعث بڑھتے بحران کو قابض بھارتی حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ منی پور میں قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور آزادی کی تحریکیوں کیساتھ ساتھ خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل